Pandora box,wazir abad,presiding office,video,message,guideline
22 فروری 2021 (13:22) 2021-02-22

وزیر آباد : ضمنی انتخاب میں پکڑے جانیوالے وزیر آباد کے پریذائیڈنگ آفیسر کے ویڈیو بیان کے بعد نیا پینڈورا باکس کھل گیا ٗ وضاحتی بیان میں پس پردہ سکرپٹ بتاتی آواز نے معاملہ مزید مشکوک بنا د یا۔

تفصیلات کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسر کو لقمے ملتے رہے کہ کیا کہنا ہے۔مبینہ طور پر ووٹوں کا تھیلا لیکر فرار ہوتے ہوئے پکڑے جانیوالے پریذائیڈنگ آفیسر نے اپنا نام لیاقت علی بھٹہ بتایا اور دھاندلی کا الزام رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہیں مسلح افراد نے اغوا کر کے تھیلا چھین لیا تھا۔ 

لیاقت بھٹہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا تھا کہ میں لیاقت علی بھٹہ بات کر رہا ہوں۔وزیر آباد کے ایک سٹیشن پر میں بطور پریذائیڈنگ ڈیوٹی کرتا رہا ہوں۔ادھر سارا دن کچھ شر پسند لوگ مجھے تنگ کرتے رہے۔شام کو جب رزلٹ کا وقت ہوا تو میں کام مکمل کر کے اپنے دفتر جمع کروانے جا رہا تھاادھر سے مجھے کچھ لوگوں نے اغوا کر لیا۔ مجھ سے تھیلا چھینا ٗ اندھیرے میں لے جا کر دھمکیاں دی ہیں۔ان کے پاس اسلحہ تھا ۔ سڑکوں پر مجھے دوڑایا ہے۔اس ٹولے میں سے کوئی بندہ تھیلا چھین کر لے گیا ہے۔الیکشن کمیشن کو میں نے اپلائی کیا ہے۔ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔میری جان کو اب بھی خطرہ ہے۔ 


ای پیپر