Faisal Vawda,PTI leader,Election Tribunal,issued,notices
22 فروری 2021 (12:56) 2021-02-22

اسلام آباد : سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل میں پر الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں  درخواست گزار قادر مندوخیل کی طرف سے فیصل واوڈا کی اہلی سے متعلق اور سینٹ میں ان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ جسٹس آغا فیصل نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کیا فیصل واوڈا کی طرف سے کوئی پیش ہوا ہے جس پر حسنین چوہان پیش ہوئے جو اس دیگر کیسز میں فیصل واوڈا کے وکیل ہیں مگر انہوں نے بتایا کہ فی الحال مجھے کیس نہیں دیا گیا ہے۔  الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے سینٹ الیکشن کیلئے کاغذ ات نامزد گی کے منظور ہونے کیخلاف  دائر ہونے والی اپیل کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

درخواست گزار قادر مندوخیل کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل رشید اے رضوی دلائل دئیے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے دوہری شہریت کے حوالے سے دستاویزات ٹربیونل میں پیش کئے جا چکے ہیں۔جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے فیصل واوڈا کو پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا۔ 

درخواست گزار کی طرف سے بتایا گیا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق کو چھپایا۔ ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے گئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر  دیا۔درخواست گزار کی طرف سے عدالت سے اپیل کی گئی کہ فیصل واوڈا کو نااہل قرار  دیا  جائے۔اس سے الیکشن ٹربیونل نے فریقین سے کل تک جواب طلب کر لیا ۔


ای پیپر