World pandemic, death, toll, Pakistan, patients, NCOC, WHO
22 فروری 2021 (12:56) 2021-02-22

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا سے اموات میں کمی ، مہلک وائرس 24 گھنٹوں کے دوران 16 زندگیاں نِگل گیا ، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 تک جاپہنچی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی وبا کے ایک ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 32 ہزار 313 ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 لاکھ ، 72 ہزار 334 افراد وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ۔

دوسری جانب عالمی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اور امریکا اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ امریکا میں وبا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، مرنے والوں کی یاد میں تقریب منعقد کی جائے گی ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جلد ہی وبا سے مرنے والوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی ، امریکی صدر جوبائیڈن وبا سے مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب سے خطاب کریں گے ۔

امریکی صدر ، ان کی اہلیہ اور نائب صدر کمالا ہیرس مرنے والوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے ، تقریب کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔


ای پیپر