supreme court,Pakistan,justice qazi faez isa,umer ata bandial
22 فروری 2021 (12:35) 2021-02-22

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس میں بنچ کی تشکیل کا فیصلہ سنا دیا ہے۔بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایااور ریمارکس دئیے کہ بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی درخواستوں پر لارجر بنچ بھی بنا سکتے ہیں۔ چھ رکنی لارجر بنچ میں شامل جسٹس منظور احمد ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا ۔جسٹس منظور احمد ملک اختلافی نوٹ لکھیں گے۔عدالت نے جسٹس قاضی فائز کی نظر ثانی درخواستیں بنچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ 5-1 کی نسبت سے سنایا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس میں نظر ثانی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ٗ اہلیہ سرینا عیسیٰ سمیت مختلف بار کائونسلز نے نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔نظر ثانی درخواستوں میں چھ رکنی لارجر بنچ کے بجائے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ نے دس دسمبر کو یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


ای پیپر