WhatsApp, important facility, users, Telegram, Privacy policy
22 فروری 2021 (12:23) 2021-02-22

لندن: واٹس ایپ کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق نیا بیان جاری کر دیا ، بیان کے مطابق واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق وضاحت دی ہے کہ کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسیجز بحال کر دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ صارفین کو اپنی مرضی کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت ہوگی ، یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

اس نئی پرائیویسی پالیسی کے تحت ، کمپنی کا صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے اختیار بڑھ جائے گا جبکہ کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے ۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے بعد میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ صارفین ایسی ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں جس سے اُن کی پرائیویسی محفوظ رہے۔


ای پیپر