پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز کا آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا
22 فروری 2021 (11:02) 2021-02-22

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے تیسرے روز  آج لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آج کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے،  میچ آج شام 7بجے شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گزشتہ روز  پی ایس ایل 6 کے اپنے  پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو قلندرز نے باآسانی 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

دوسری جانب پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڑی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

 لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں فخر زمان، جوئے ڈینلی، محمد فیضان، محمد زید، سہیل اختر (کپتان)، آغا سلمان، ڈیوڈ ویزے، محمد حفیظ، سمت پٹیل، ٹام ابیل، بین ڈنک، ذیشان اشرف، احمد دانیال ، دلبر حسین، حارث روف، معاذ خان، راشد خان، محمد سلمان مرزا اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عثمان خان، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان، سرفراز احمد (کپتان)، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود  پر مشتمل ہے۔


ای پیپر