Important meeting, Chairman, Markazi Ruet-e-Hilal, Committee, Mufti Shahabuddin Popalzai
22 فروری 2021 (10:49) 2021-02-22

لاہور: رویت ہلال کمیٹی اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے درمیان چاند پر تضاد کا معاملہ ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی متحرک ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالخبیر آزاد کا مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ ، ملاقات کے لیے دونوں شخصیات کا اتفاق ہو گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کل جامع مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں مولانا عبدالخبیر آزاد ، چاند دیکھنے کے معاملہ پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن اس کے باوجود یہاں روزے اور عید ایک دن نہیں ہوتے۔ پشاور میں مفتی شہاب الدین کی سربراہی میں اکژ ملک کے باقی علاقوں سے پہلے نہ صرف روزے رکھے جاتے ہیں بلکہ عید بھی پہلے منائی جاتی ہے۔ اس طرح ایک ہی ملک میں دو عیدیں منانے سے اتفاق کا فقدان کھل کر سامنے آتا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام چاہتی ہے کہ ملک میں ایک ہی دن روزے ہوں اور ایک ہی دن عید منائی جائے اس مقصد کے لیے ہی وہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس حوالے سے بات چیت کی جائے۔


ای پیپر