Prime Minister, Imran Khan, visit, Peshawar, reason, defeat, by-elections
22 فروری 2021 (09:10) 2021-02-22

پشاور: پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجہ کیا بنی؟ وزیراعظم کا آج پشاور کا ایک روزہ دورہ متوقع۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے گورنر ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم کو پی کے 63 کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران حکومتی کارکردگی اور پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی پر بھی مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں زیادہ نشستوں پر ہارنے کے بعد وزیر اعظم کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں اور اُن کو فکر ہے کہ اگر یہی سب کچھ چلتا رہا تو سینیٹ انتخابات جیتنا مشکل ہو جائے گا۔

ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں ، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے ن لیگ کو اسپورٹ کرنے پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کی صوبائی کابینہ سے چھٹی کرا دی ہے۔

ادھر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح کیا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ آپس کی لڑائی ضمنی انتخابات میں شکست کی وجہ بنی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پارٹی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے شکست کی اہم وجہ دھاندلی قرار دیدی ، اُن کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے 63 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی سے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے اور اُن کے پاس اس کے ثبوت بھی ہیں۔


ای پیپر