بلاول بھٹو کی نظر خراب ہو گئی ہے : شیخ رشید
22 فروری 2020 (17:02) 2020-02-22

لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز لند ن نہیں جاسکتی انکے باہر جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارے ساتھ مولانا نہیں ،مولانا دھرنادینے آئے تودھر لیے جائیں گے ۔ مولانا ویسے آئیں تو پکوڑے کھلائیں گے۔ ایم کیو ایم شریف پارٹی ہے ہم نے دیکھنا ہے کہ ہمارے ساتھ کون نہیں ؟ بلاول کی نظر کیا خراب ہوگی انہیں اپنا صدقہ اتارنا چا ہیے ۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ۔جنگ نہیں کرنی ،کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سپورٹ کرنا ہے ۔دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کے جانے سے شہباز شریف کی سیاست کے مسائل ہوں گے‘شہبا زشر یف فر ینڈلی اپوزیشن لیڈر ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میڈیا میڈیا کھیلیں گے ‘مولانا فضل الر حمن کے سوا سب ہمارے ساتھ ہیں ایم کیوایم اچھی اورشر یف پارٹی ہے ‘ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ چور لٹیرے باہر عیاشیاں کریں اگر لاہور میں’’گو عمران گو‘‘کا نعرہ لگے گا تو وہ لگوایا گیا ہوگا ۔


ای پیپر