ڈیر ن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ
22 فروری 2020 (16:31) 2020-02-22

لاہور :ڈیرن سیمی پی ایس ایل کا سب سے بڑا نام ہے ،یہ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان میں پی ایس ایل کروانے اور میچ کھیلنے کی حامی بھری تھی ،پاکستان سے ان کی محبت اور جوش کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت کیساتھ اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کابھی فیصلہ کر لیا ہے ۔

ڈیرن سیمی نے ہمیشہ پاکستان آکر پی ایس ایل کی رونق کو چار چاند لگائے ہیں ،انہوں نے پاکستانیوں سے اپنی محبت کو مختلف انداز میں گراﺅنڈ کے اندر اور اپنے ٹوئٹر پیغام پر اظہار کیا ہے ،ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان آنے کی آمادگی ظاہرکی اور سب کے  دل جیت لیے ، جب پاکستان کے حالات خراب تھے اور کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو اس وقت ڈیرن سیمی نے حامی بھری اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی اور دیگر حکام کی جانب سے ڈیرین سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی گئی تھی جس کی سمری صدر پاکستان کے پاس تھی جس پر عارف علوی نے اب دستخط کر دیئے ہیں۔

ڈیرین سیمی کو 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا جبکہ اسی دن نہیں اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔


ای پیپر