Image Source : ESPN

لاہور قلندر نے سنسنی خیز مقابلہ میں ملتان سلطانز کو شکست دیدی
22 فروری 2019 (20:58) 2019-02-22

شارجہ :شارجہ میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ نے پی ایس ایل کو چار چاند لگا دئیے ، لاہور قلندر نے حیران کن طور پر 200رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے سب کو پریشان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندر نے اس دفعہ پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھا کر خود کو یادگار ٹیم میں شامل کر لیا ،جی ہاں پی ایس ایل کے دسویں انتہائی اہم امیچ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سکور کے ہدف کو پورا کر لیا ،پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے اوپنرز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لاہور قلندرز کو جیتنے کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر میدان میں اترے۔ فخر زمان نے شاندار بلے باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت کیلئے اچھا پلیٹ فارم دیا۔

کپتان اے بی ڈی ویلیرز نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اس کے علاوہ ڈی وائز نے بھی جارحانہ بلے بازی کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیتے انہوں نے صرف 20 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔


ای پیپر