انڈیا بھر میں کشمیریوں کی حفاظت کرو: بھارتی سپریم کورٹ
22 فروری 2019 (20:29) 2019-02-22

نئی دہلی : ایک طرف بھارتی میڈیا پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے ٗ وہاں کے سیاستدانوں کی طرف سے گھناؤنے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں جبکہ وہیں انڈیا سے ہی سپریم کورٹ نے آواز بلند کر دی ہے کہ انڈیا بھر میں کشمیریوں پر ہونے والے حملوں اور بدسلوکی کو روکا جائے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی کی حکومت کو حکم دیا ہے کہ ملک بھر میں کشمیریوں اور خاص طور پر طلبہ کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔اس سلسلہ میں سپریم کورٹ نے بھارت کی 11ریاستوں کو نوٹس بھی جاری کئے ہیں جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پرہجوم تشدد کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔ 

سپریم کورٹ کی طرف سے جن ریاستوں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں اتر پردیش ٗ اترا کھنڈ ٗ پنجاب ٗ بہار ٗ ہریانہ ٗ مغربی بنگال ٗ چھتیس گڑھ ٗ میگھالیہ ٗ جموں و کشمیر اور مہاراشٹر شامل ہیں۔ 


ای پیپر