سعودی عرب جانیوالوں کیلئے میڈیکل انشورنس لازمی
22 فروری 2019 (19:06) 2019-02-22

روزگا ر کے سلسلہ میں سعودی عرب جانے والوں کیلئے نئی پابندی ٗ جس کی میڈیکل انشورنس نہیں ہو گی وہ اب سعودی عرب نہیں جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے روزگار کیلئے آنے والوں کیلئے نئی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب وہاں جانے والوں کی موثر میڈیکل انشورنس لازمی قرار دیدی گئی ہے اور ایئر پورٹ پر ہی انشورنس کے کاغذات جمع کروانے لازمی ہوں گے۔ اس میڈیکل انشورنس میں ہر طرح کی بیماری ٗ ایمرجنسی اور فضائی سہولیات کو بھی شامل کروانا لازمی ہو گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے حجاج کرام ٗ علاج کیلئے آنے والے مسافروں ٗ سفارتکاروں ٗ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہی مہمانوں پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

سعودی حکام کے مطابق اس اقدام کے بعد سعودی عرب آنے والے خود کو محفوظ محفوظ کریں گے ٗ بیماریوں کا سدباب ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ سعودی عوام میں بھی مختلف بیماریوں کی شرح کم ہو گی۔ 


ای پیپر