Image Source : PID Website

فواد چوہدری کی لڑائی پولیس تک پہنچ گئی
22 فروری 2019 (18:56) 2019-02-22

 اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد حسین میں لڑائی پولیس تک پہنچ گئی۔ وزیر اطلاعات نے ایم ڈی کے خلاف تحقیقات کیلئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات کی جانب سے وفاقی پولیس کے سربراہ کو خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی وی کے کھاتوں سے بھاری ادائیگیاں کی گئی ہیں، ادارے کے اکانٹس سے 31 لاکھ 80 ہزار اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے کے مشکوک چیک کیش کروائے گئے، پی ٹی وی اکانٹس سے رقم کی منتقلی ضابطہ فوجداری کا مقدمہ بنتا ہے، معاملے کی میرٹ پر تحقیقات کر کے آگاہ کیا جائے۔

پی ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری نے وزیر اطلاعات کو درخواست دی تھی کہ ادارے کے کھاتوں کی تحقیقات کرائی جائے، درخواست کے ساتھ تمام بڑی بڑی ادائیگیوں کے ثبوت اور کھاتوں کی نقول بھی منسلک ہیں۔


ای پیپر