Image Source : Twitter

نوازشریف کی سزا معطلی سے متعلق اہم ترین فیصلہ
22 فروری 2019 (18:04) 2019-02-22

اسلام آباد:العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ 25 فروری کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ پیر کو سنائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر کے روز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی جب کہ نواز شریف نے طبی بنیادوں پرسزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزاسنائی تھی۔


ای پیپر