Image Source : IK Facebook

شریف خاندان سے متعلق وزیر اعظم نے بڑا اعلان کر دیا
22 فروری 2019 (17:56) 2019-02-22

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں طاقتور اور کمزور کا احتساب جب تک ایک جیسا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،بدقسمتی سے ہم نظریہ پاکستان سے دور ہو گئے ہیں ،پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرینگے ،عمران خان نے اپوزیشن کے شور شرابے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جتنا مرضی شور مچا لیں ایک ایک کا احتساب ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ روز پنجاب میں صحت کارڈز منصوبے کا افتتاح کیا۔انھوں نے راجن پور میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نظریہ پاکستان سے دور ہوگئے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ملک کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کریں، پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اگر اس نظریہ پر قائم نہ رہا تو ملک ختم ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں کا سب سے بڑا مسئلہ سزا و جزا کا نظام ہے، اس نظام کے قائم ہونے تک کوئی ادارہ ٹھیک نہیں ہوگا، پورا شریف خاندان علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہے ، نبی ﷺ نے کہا کہ امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون سے قومیں تباہ ہوتی ہیں ملک میں طاقت ور کے لیے الگ اور کمزور کے لیے الگ قانون ہے


ای پیپر