وزارت داخلہ نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت پر پابندی لگا دی
22 فروری 2019 (17:11) 2019-02-22

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر دی ٗ تمام بینک اکاؤنٹس اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری 

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل طور پر عمل کیا جائیگا اور اسی سلسلہ میں حافظ سعید کی جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کی تمام ترسیلات اور دفاتر کو بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی اور ملکی تناظر میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام امور پر جائزہ لیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل درآمد کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ جماعۃ الدعو ۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی جائیگی جس پر عمل کرنے ہوئے وزارت داخلہ نے ان دونوں گروپوں کو کالعدم قرار دینے کی ہدایت کر دی ہے۔


ای پیپر