'آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا'
22 فروری 2019 (12:33) 2019-02-22

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخوا میں منگل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا، بارشوں میں ٹھٹھرنے کے بعد عوام آج سورج کی نرم گرم دھوپ سے محظوظ ہوں گے۔

چوبیس گھنٹے مسلسل رم جھم کے بعد گزشتہ رات ہی آسمان صاف ہو گیا تھا، صبح کے وقت کئی علاقوں میں دھند بھی چھائی رہی جو سورج کو دیکھتے ہی غائب ہو گئی۔

ملک میں سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 تک گر گیا، جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت کراچی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر