فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپرلیگ: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دیدی
22 فروری 2019 (10:13) 2019-02-22

شارجہ: پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے دی، حسن علی نے چار وکٹیں اپنے نام کرتے ہوئے کنگز کی کمر توڑ دی۔ پشاور کی ایونٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔

کراچی کنگز کی زلمی نے ایک نہ چلنے دی، پہلے تین اہم کھلاڑی تو 15 اسکور پر پویلین بھجوا دیے، انگرام 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم اور محمد رضوان کی مزاحمت بھی کامیابی نہ دلا سکی۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے بیٹنگ بھی خوب دکھائی۔ امام الحق نے تو کمال کر دیا، پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 56 رنز جوڑے۔ لیام ڈاؤسن کے 43 اور ڈیرین سیمی کے ناٹ آؤٹ 24 رنز نے اسکور 153 تک پہنچایا۔


ای پیپر