Image Source : Facebook

وزیر اعظم کی طرف سے غریبوں کیلئے بڑی خوشخبری
22 فروری 2019 (00:29) 2019-02-22

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 28 فروری کوغربت مکا وپروگرام کا آغاز کریں گے، وزارت خزانہ اور دیگر اداروں نے کام مکمل کرلیا ہے ، وزیراعظم غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پربات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے غربت مکاو پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان28 فروری کوپروگرام کاآغازکریں گے، پروگرام کا آغاز وزیراعظم آفس میں تقریب سے کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ اور دیگر اداروں نے اس سلسلے میں کام مکمل کرلیا ہے ، تقریب میں وزیر اعظم غربت کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پربات کریں گے۔یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہے ہیں، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو۔


ای پیپر