Will summer vacations be closed in educational institutions or not?
22 دسمبر 2020 (20:07) 2020-12-22

لاہور :عالمی وبا کی دوسری لہر آنے کے بعد جہاں پوری دنیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے وہیں پاکستان میں بھی تعلیمی اداروں کو گزشتہ ماہ سے بند کر دیا گیا تھا ،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں باقی تمام شعبوں کو کھلا رکھا گیا ہے وہیں تعلیمی اداروں کو بند کرنا مناسب نہیں تھا ۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا عالمی وبا کی موجودگی میں سکولز کو بند کر کے دیگر تمام چیزیں کھولنا ٹھیک نہیں ہے ،مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوںکے تعلیمی سال کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے ،پنجاب حکومت گرمیوں کی چھٹیوں کم کرنے سے متعلق سوچ رہی ہے ہمیں گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنا پڑیں گی ،انہوں نے کہا عمارتیں بنانے سے تعلیم نہیں ملتی ،اصل چیز معیاری تعلیم ہے ۔

انہوں نے کہا عالمی وبا کی دوسری لہر کے اثرات پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں ،حکومت پنجاب عالمی وبا کی بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی سال کیلئے اہم فیصلے کر ے گی ۔


ای پیپر