Global Epidemic New Situation
22 دسمبر 2020 (15:34) 2020-12-22

جینوا:عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا کی دوسری لہر سے متعلق اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ اس وبا کی دوسری لہر اتنی خطرناک نہیں جتنا لوگ اس سے ڈر رہے ہیں ،برطانیہ میں عالمی وبا کی دوسری لہر میں نئی قسم دریافت ہونے پر عوام خوفزدہ ہو چکی ہے ،ان کا کہنا تھا وبا کی دوسری قسم ایسی نہیں کے قابوسے باہر ہو جائے ،اس لیے عوام غیر معمولی ردعمل نہ دے ۔

عالمی وبا کی دوسری لہر نے جہاں پوری دنیا میں عوام کوخوفزدہ ہے وہیں برطانیہ میں عالمی وبا کی دوسری لہر میں نئی قسم دریافت ہونے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،حد تو یہ ہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دیگر ممالک نے برطانیہ سے رابطے منقطع کر لیے ہیں ،جس کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت کو بدترین جھٹکا لگنے کا اندیشہ ہے ۔

واضح رہے عالمی وبا کی دوسری لہر میں لندن میں وبا کی نئی قسم دریافت ہونے سے دنیا کے دیگر ممالک میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور کئی یورپی ممالک نے لندن سے فضائی اور زمینی رابطہ منقطع کر دیا ہے ،اس وقت برطانیہ کی معیشت کا زیادہ تر انحصار عالمی سیاحت اور بیرون ملک سے پڑھنے کیلئے آنے والے طلبا پر ہی ہوتا ہے ،بریگزیٹ کے بعد بھی لندن اپنی معیشت کو سنبھالنے میں لگا ہو اہے لیکن عالمی وبا کے بڑھتے خطرات کی وجہ سے برطانیہ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ۔


ای پیپر