عمران احتساب کابینہ سے شروع کریں ،کابینہ ٹوٹ جائیگی :احسن اقبال
کیپشن:   Image Source : Twitter
22 دسمبر 2018 (20:33) 2018-12-22

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نو ایکشن ٹاک اونلی حکومت ہے، عمران خان 300 دن کے بعد بھی یہی تقریر کر رہے ہوں گے، پوری اپوزیشن کو بھی جیل میں بھر دیں ،تب بھی یہ ڈیلیور نہیں کر سکتے،.

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تقریروں سے ملک نہیں چلتے، احتساب اپنی کابینہ سے شروع کریں، کابینہ ٹوٹ جائے گی ۔ وہ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کے خطاب پرردعمل کاا ظہار کررہے تھے ۔احسان اقبال نے کہاکہ عمران خان 300 دن کے بعد بھی یہی تقریر کر رہے ہوں گے، یہ حکومت نو ایکشن ٹاک اونلی حکومت ہے، حکومت والے پوری اپوزیشن کو بھی جیل میں بھر دیں ،تب بھی یہ ڈیلیور نہیں کر سکتے۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت وژن، صلاحیت ، اور روڈ میپ سے محروم ہے، گذشتہ 125 دنوں میں 10 سال سے زائد مہنگائی کر دی گئی۔انہوں نے کہاکہ معیشت کا پہیہ جام کر دیا گیا، تقریروں سے ملک نہیں چلتے، احتساب اپنی کابینہ سے شروع کریں، کابینہ ٹوٹ جائے گی ۔


ای پیپر