Source : Twitter

ثانیہ نے اذ ہان مرزا ملک کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کر دی
22 دسمبر 2018 (17:00) 2018-12-22

ممبئی :معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور آل راﺅنڈر شعیب ملک کے بیٹے اذلان کی تصویر پہلی دفعہ سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ۔

ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت 30اکتوبر کو ہوئی تھی لیکن اس دن سے لے کر آج تک کوئی بھی تصویر اذلان کی سامنے نہیں آئی ،آج ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے اذلان کی تصویر شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

ثانیہ مرزا سے جب کچھ رو ز قبل پوچھا گیا کہ آپ نے بیٹے کی تصویرعوام کو نہیں دکھائی جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں ،ہم نے اس کی حفاظت کے پیش نظر ابھی تک تصویر شیئر نہیں کی تھی ۔

تاہم اب ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اذہان کی تصویر شیئر کرہی دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ تیز رفتار زندگی جینے میں مزہ ہوسکتا ہے۔ دنیا کو خوش آمدید کہنے کا وقت آگیا ہے۔


ای پیپر