Source : Neo Tv

اسلام آباد میں ایک شخص موبائل ٹاور پر چڑھ گیا، وزیراعظم بنانے کا مطالبہ
22 دسمبر 2018 (16:26) 2018-12-22

اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں ایک شخص وزیراعظم بنانے کا مطالبہ لے کر موبائل سگنل کے ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر اس شخص کو موبائل ٹاور سے نیچے اتارا ، پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص ہاتھ میں قومی پرچم اٹھائے موبائل سگنل کے ٹاور پر جا چڑھا اور اس نے خود کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا۔

اس شخص کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کا موقف ہے کہ اسے وزیراعظم بنایا جائے، وہ پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک کرے گا اور 6 ماہ میں ملک کا قرضہ اتار دے گا۔اس کے علاوہ مذکورہ شخص نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور ڈی پی او سرگودھا کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرے گا اور بات کرانے تک نیچے بھی نہیں اترے گا۔

بعدازاں اس شخص سے اداکار شفاعت علی کی فون پر بات کروائی گئی جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کی ا?واز نکال کرکے ٹاور پرچڑھنے والے شخص کو یقین دہانی کرائی۔شفاعت علی کی یقین دہانی کے بعد وہ شخص ٹاور سے نیچے اترا?یا جس کے بعد پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔


ای پیپر