کثیر المنزلہ عمارت پر لٹکے بچے کو کیسے بچایا گیا؟ ویڈیو وائرل
22 اگست 2020 (23:55) 2020-08-22

بیجنگ: چین میں کثیر المنزلہ عمارت کی گرل پر لٹکے بچے کو پڑوسی نے بچالیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں چھ سالہ بچہ چھٹی منزل میں فلیٹ کی گرل پر لٹک گیا جسے پڑوسی نے باحفاظت ریسکیو کرلیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان بچے کو بچانے کے لیے عمارت پر چڑھ گیا اور ایک گھنٹے تک بچے کو اپنے کندھے پر بٹھائے رکھا،بعدازاں فائر فائٹرز بچے کے گھر میں جاکر گرل کاٹی اور اسے باحفاظت ریسکیو کرلیا۔


ای پیپر