بارشوں کے خطرناک سپیل کی تیاریاں ،محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی 
22 اگست 2020 (23:08) 2020-08-22

کراچی: مون سون کے چھٹے اسپیل کے دوسرے روز اب تک کہاں کتنی بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

 کراچی شہر میں آج سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 18 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ گلشن حدید میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں 16.5 ملی میٹر، صدر میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی میں 9.6 ملی میٹر، کیماڑی میں 8 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،پی اے ایف فیصل بیس میں 5 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ پر 3 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 2.4 ملی میٹر، مسرور بیس 2 ملی میٹر، یونی ورسٹی روڈ اور جوہر میں 1.4 ملی میٹر، جب کہ ناظم اباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد شہر میں حکام کے دعوؤں کے برعکس ایک بار پھر سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی، مختلف علاقوں میں نالے ابل پڑے تھے اور گندا پانی گھروں میں داخل ہو گیا تھا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی تھیں، جس سے کراچی کے شہری ایک بار شدید تکلیف میں آ گئے۔


ای پیپر