چین نے ایک دفعہ پھر پاکستان کو مالا مال کر دیا،بڑی خوشخبری
22 اگست 2020 (19:48) 2020-08-22

اسلام آباد : چین نے پاکستان کو بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دیدی اور اس اجازت کے بعد حکومت کو بینکنگ اور نان بینکنگ اداروں سے مقامی طور پر 165 ارب روپے سے 169 ارب روپے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چین نے بجٹ ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کو روپے کے برابر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، اس ضمن میں جب وزارت خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوںنے بتایاکہ چین کی جمع کی گئی رقم سرکاری قرضہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت پاکستان کو پاکستانی روپے میں یہ رقم موصول ہوگی، چین نے اسٹیٹ بینک میں سب سے زیادہ رقم جمع کرائی ہے تاکہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوسکیں۔


ای پیپر