آپا ٗ پاپا مل کر چاچا کی سیاست خراب کر رہے ہیں
22 اگست 2020 (19:29) 2020-08-22

اسلام آباد: وفاقی وزیر  سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں پہلے بھی کہا تھا کہ وہ کوئی بیمار نہیں ہیں اب بھی لندن میں کافیاں پی رہے ہیں۔ نواز شریف کے خاندان والے بھی جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف کوئی بیمار نہیں ہیں ،ترس نہ کھائیں کوئی بیمار نہیں ہیں،مریم نوازاور نواز شریف کا درد ایک ہی ہے کہ کیسز ختم ہو۔ آپا، پاپا نے مل کر چاچا کی سیاست کو خراب کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میاں نواز شریف کو کوئی بیماری نہیں ہے ،میاں نواز شریف کے خاندان والے بھی جانتے ہیں کہ وہ صحت مند ہیں،میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں خاندان کو بھی کوئی شک نہیں کہ وہ ٹھیک ہیں ،اب نواز شریف لندن میں پھر رہے ہیں ،کافیاں پی رہے ہیں۔نواز شریف کی طبعیت اب ٹھیک ہے ،کیا جاتے ہوئے بھی اتنی طبعیت خراب تھی ،ہائی کورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ مانگی جو پیش نہیں کی گئی پہلے بھی کہا تھا کہ میاں نواز شریف کوئی بیمار نہیں ہیں، چاہے مریم نواز ہو یا چاہے نواز شریف ہوں ان کا درد ایک ہی ہے،ان کا درد یہ ہے کہ ان کے خلاف کیسز بند ہو جائے۔نواز شریف کے میڈیکل رپورٹس کے معاملے میں پنجاب حکومت تحقیقات کرے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں گیاجبکہ فضل الرحمن اور ان کے بھائی عطا الرحمن پر نیب کے کیسز ہیں نیب ایک خود مختار ادارہ ہے ،ہمارے ماتحت نہیں ہے ،حکومت نے صرف نیب کو اتنا کہا ہے جو کیس شروع کیا جائے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، ریفارمز کی طرف جانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ میری تجویز ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے یو ٹیوب چینل ہونے چاہئے اس طرح عوام قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلیوں کی کارروائی دیکھ سکیں گے جبکہ صحافت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں پرنٹ میڈیا کو چیلنجزدرپیش ہیں عوام میڈیا کے ذریعے نشر ہونے والی بات سے رائے اخذ کرتے ہیں۔


ای پیپر