محسن عباس ٗ نازش جہانگیر سمیت گرفتار
22 اگست 2020 (16:49) 2020-08-22

کراچی :اداکارمحسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارو گلوکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ ماڈل نازش جہانگیر کو 21 اگست 2020 جمعہ کو کراچی میں گرفتار کیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ان دونوں کے خلاف شواہد اکٹھا کیے جانے کے بعد ، محسن عباس اور نازش جہانگیر دونوں سے بلیک میلنگ، ہراساں کرنے، جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے الزامات کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے نے محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے ذریعہ دائر شکایت پر کارروائی کی ہے جو اپنے شوہر اور اس کی نام نہاد گرل فرینڈ کے بارے میں شدید اور سنجیدہ شکایات کے ساتھ میڈیا پر آئیں۔


ای پیپر