بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس روانہ
22 اگست 2019 (22:36) 2019-08-22

اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون جمعرات کو پاکستانی فضائی حدود سے گزار ۔ائیر انڈیا ون نے دہلی سے اڑان بھری اور لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا ۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محوِ پرواز رہا ۔


ای پیپر