پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ
22 اگست 2019 (18:32) 2019-08-22

کراچی : پی آئی اے نے دبئی اور ابو ظہبی کے کرایے میں 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا جس کے بعد دبئی کا کرایہ 61ہزار اور ابوظہبی کا 61ہزار 200 روپے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کے میڈل ایسٹ کے 2 سکیٹر کے کرایے میں 6ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد لاہور سے دبئی کا دوطرفہ کرایہ 55ہزار سیبڑھا کر61ہزار روپے اور لاہور سیابوظہبی کا کرایہ55ہزار سے بڑھا کر 61ہزار 200روپے ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں سیکٹر پررش بڑھنے کی وجہ سے کرایے میں اضافہ کیا، ان دونوں سیکٹر پر لیبر اور اقامہ ویزا ہولڈر مسافر زیادہ سفر کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امسال پی آئی اے کے میڈل ایسٹ کا سب سے ذیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی کرائے کے متعلق ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے رواں سال مئی میں پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا تھا، جس کے بعد پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا کرایہ14ہزار سے بڑھ کر31ہزار تک تجاوز کرگیا تھا۔

مزید برآں ائیربلیو کا لاہور سے کراچی کا ٹکٹ32ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا، سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ39ہزار پانچ روپے تک پہنچ گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ دو ماہ ماہ قبل لاہور سے کراچی کا ائیر ٹکٹ14ہزار سے17ہزار روپے اور لاہور سے کراچی ریٹرن ٹکٹ تقریبا28ہزار روپے میں میسر تھا۔


ای پیپر