معاشی پالیسیاں درست سمت گامزن ہیں: فردوس عاشق اعوان
22 اگست 2019 (17:10) 2019-08-22

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو معاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہوگئی ہیں،مالی سال 2018میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو 2.1ارب ڈالر تھا وہ کم ہو کر 579ملین ڈالر پر آ گیا ہے،جو چار سال میں کم ترین خسارہ ہے،برآمدات و ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی حکومتی درست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کو معاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کے حکومتی اقدامات کے ثمرات ظاہر ہونے لگے ہیں،مالی سال 2018میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو 2.1ارب ڈالر تھا وہ کم ہو کر 579ملین ڈالر پر آ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہیہ چار سال میں کم ترین خسارہ ہے،مالی سال 2020میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید 44 فیصدکمی متوقع ہے جس سے افراط زر میں کمی اور ملکی معیشت توانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہبرآمدات و ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی حکومتی درست پالیسیوں کا ثبوت ہے،ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حکومتی معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

یہ ثبوت ہے کہ معاشی محاذ پر حکومتی مشکل فیصلے درست سمت میں صحیح قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ اس کے فوائد عوام تک جلد پہنچیں گے.آنے والے ماہ و سال ملک و قوم کے لئے مزید خوشخبریاں لائیں گے۔ پاکستان عمران خان کی قیادت میں قومی ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کر کے رہے گا۔


ای پیپر