فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت دہشتگردوں کیخلاف جنگ نہیں لڑ رہا، پاکستان لڑ رہا ہے: امریکی صدر
22 اگست 2019 (12:42) 2019-08-22

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہا، امریکا اور پاکستان لڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کو بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینا چاہیے۔ امریکا 19 سال تک مزید نہیں لڑ سکتا۔ روس، افغانستان، ایران، عراق، ترکی جہاں پر داعش ہے کو اپنی جنگیں خود لڑنا ہوں گی۔

اگر یورپ نے اپنے گرفتار لوگوں کو واپس نہ لیا تو ان کے ممالک میں چھوڑ دیا جائے گا۔ امریکا گوانتانامو جیل آئندہ پچاس سال تک نہیں چلا سکتا۔

امریکا افغانستان سے نکل رہا ہے، امریکا کے جانے کے بعد داعش دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔


ای پیپر