نواز شریف ٗ مریم نواز اور کیپٹن (ر) کی عید کے موقع پر جیل میں کیا سرگرمیاں رہیں؟

22 اگست 2018 (12:49)

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ( ر ) صفدر اڈیالہ جیل میں عید منا رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ( ر ) صفدر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ہمراہ عید منارہے ہیں۔اس موقع پر میاں نواز شریف نے جیل کے قیدیوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور قیدیوں سے گلے ملے جبکہ اڈیالہ جیل میں انہوں نے بکروں کی قربانی بھی کی ۔


سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے بیرون ملک عید منارہے ہیں ٗ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز علالت کے باعث برطانیہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ عید کے دوسرے روز جمعرات کو لیگی اراکین اسمبلی اور لیگی رہنما بھی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے جائیں گے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی اور داماد ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزیدخبریں