عید کے موقع پر 185 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے
22 اگست 2018 (12:02) 2018-08-22

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر تمام مالیت کے185ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کئےعید تعطیلات پر ایٹی ایمز کیلئے200ارب روپے بینکوں کوجاری کیے گئے ۔


تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحی کے موقع پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹوں کا اجرا کیا ۔اس حوالے سے ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر کرنسی کی طلب پوری کرنے کیلئے185ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ عیدالاضحی پر168ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔


ترجمان سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کو12ارب کے کم مالیت کے نوٹ جاری کیے،اس سے کم مالیت کے100روپے تک کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ۔عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران ایٹی ایم میں نوٹوں کی دستیابی کیلئے200ارب بینک کو جاری کیے، ترجمان کے مطابق1000،500اور5000کے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کیے گئے ہیں۔


ای پیپر