لاہور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع کہاں ہوا ؟
22 اگست 2018 (12:01) 2018-08-22

لاہور : تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں نماز ِ عید الاضحی ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے ہوئی ، نماز عید میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، وطن عزیز کی سا لمیت امن وسلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی اجتماعی دعا مانگی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میںنماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا ، اس موقع پر جو نمازی زحمت اور رش سے بچنے کیلئے علی الصبح مسجد میں آچکے تھے وہ پریشانی سے بچ گئے اور انہیں نماز پڑھنے کیلئے جگہ مل گئی ۔ بہت سے نمازی اپنے ساتھ مصلیٰ لائے اور با وضو ہو کر تشریف لائے ۔


ای پیپر