ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
22 اگست 2018 (11:05) 2018-08-22

لاہور: ملک بھر میںعیدالاضحی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جا رہی ہے ۔،فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں ۔نماز عید کے بڑے اجتماعات عید گاہوں ،کھلے میدانوں اور مساجد میں منعقد ہوئے ۔


تفصیلات کے مطابق نماز عید کی ادائیگی کے دوران عالم اسلام کی سر بلندی، ملک میں قیام امن، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور کشمیر، فلسطین کی آزاد ی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں ۔ ملک بھر میں خاص طور پر بڑے شہروں میں امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔


کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع باغ جناح (پولو گرانڈ) میں منعقد ہو ا جہاں عام شہریوں سمیت سیاسی و سماجی رہنما ، تاجر برادری ،غیر ملکی سفارتکار نے نماز عید اداکی۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے عید کی نماز ٹی گرانڈ فیڈرل بی ایریا میں پڑھائی ۔نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان اسلام نے سنت براہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالی کی خوشنودی ورضا کے لیے جانوروں کی قربانی کا آغاز کیا اور رشتہ دار،عزیز و اقارب ، غرباو مساکین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا ۔


ای پیپر