WhatsApp, changes, controversial policy, Pakistan, world
22 اپریل 2021 (16:13) 2021-04-22

کیلی فورنیا :واٹس ایپ ہر گزرتے دن کیساتھ اپنی ایپ میں بڑی بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے اب ایک نئے فیچر کے مطابق واٹس ایپ صارفین کسی بھی شخص کی طرف سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو اپنے موبائل میں محفوط نہیں کر سکیں گے ،واٹس ایپ کے مطابق ایسا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص بھیجے جانے والے تصویر ی یا ویڈیو میسج پر یہ آپشن لگا سکتا ہے کہ دیکھتے ساتھ ہی یہ چیٹ ونڈو سے غائب ہو جائے ۔

تفصیلات کے مطابق صارفین میں سب سے زیادہ مقبول میسجنگ ایپ نے ایسے حیرت انگیز فیچر متعارف کروا دئیے جس کے ذریعے صارفین کو ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل کوشش کی گئی ہے ،واٹس ایپ صارفین کو اس اپ ڈیٹ سے متعلق نئی معلومات کو جان کر خوشی ہوگی کیوں کہ اس ا پ ڈیٹ کے ذریعے جلد ہی واٹس ایپ ’Self Destructive Photos And Videos feature ‘ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ Self Destructive Message کے اس فیچر کوEnable  کرکے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا  جِف بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً خود ہی غائب ہوجائے گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق فی الوقت ابھی اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے اور بہت جلد یہ اپ ڈیٹ کر دیا جائیگا ،واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس نئے فیچر کے تحت صارفین کے ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانا چاہتا ہے تاکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق ہی اپنی تصاویر اور ویڈیوز دوسروں کو بھیج سکیں ۔کیونکہ اس نئے فیچر کے ذریعے کوئی بھی شخص کسی بھی دوسرے شخص کی تصویر دیکھنے کے بعد اپنے موبائل میں محفوظ نہیں کر سکے گا ،جیسے ہی آپ کسی بھی شخص کی بھیجی گئی تصویر یا ویڈیو دیکھیں گے یہ فورا آپ کے واٹس ایپ چیٹ ونڈو سے غائب ہو جائے گی اگر بھیجے جانے والے شخص نے    Self Destructive Message  کی آپشن Enable  کی گئی ہو گی ۔

واٹس ایپ کا مزید کہنا ہے کہ پیغام وصول کرنے والا پیغام بھیجنے والے کی تصاویر محفوظ کرنے کے لیے اسکرین شاٹ بھی لے سکتا ہے تاہم اس کے باوجود انتظامیہ اس قسم کے میڈیا کے لیے اسکرین شاٹ یا ویڈیو کیپشن کوروکنے والا کوئی فیچر متعارف نہیں کروانا چاہتی۔


ای پیپر