وزیر اعظم کا کرونا ٹیسٹ کی اصل رپورٹ کیا تھی ،اہم خبر
22 اپریل 2020 (21:56) 2020-04-22

اسلام آباد :وزیرا عظم عمران خان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ،فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر اعظم کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' وزیر اعظم کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ آج ہوا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس کا نتیجہ منفی آگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک کی بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم کو بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی گئی تھی۔


ای پیپر