پاکستان میں کونسا شہر کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ،ہاٹ سپاٹ کونسا ہے ؟
22 اپریل 2020 (19:29) 2020-04-22

لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے انکشاف کیا کہ پاکستان پنجاب میں لاہور کرونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے ،جہاں سب سے زیادہ 698 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جی ٹی روڈ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کے بعد ابھی تک پنجا ب میں متاثرہ افراد کی تعداد 4431 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 800 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو بھی جا چکے ہیں،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےلاہور سے راولپنڈی کے علاقے کو پنجاب میں کورونا وائرس کا ہاٹ سپاٹ کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے درمیانی راستے میں کوروناو ائرس کےمریضوں کی تعداد بہت زیاد ہ سامنے آئی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اب تک لاہور میں 698 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں لاہور کورونا وائرس کا گھڑ بنا ہوا ہے۔راولپنڈی 190 اور گجرات 165 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد کے حوالے سے پنجاب میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ابھی تک 10 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 212 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کوروناو ائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی جبکہ ملک بھر میں لا ک ڈاؤن جاری ہے۔


ای پیپر