مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں بھی غیر محفوظ
22 اپریل 2020 (15:43) 2020-04-22

نیو دہلی: بھارت میں مودی سرکار کے دور میں انتہا پسندی بڑھتی جارہی ہے۔ مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں بھی انتہائی غیر محفوظ ہیں۔

بھارتی شہر چنائی میں انتہا پسندوں نے ڈینگی سے مرنے والے ڈاکٹر کی موت کی ذمہ داری کورونا وائرس پر ڈال کر دفنانے کی اجازت نہیں دی، بلکہ اس کی لاش لے جاتی ایمبولینس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ جس سے ایمبولنس ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا۔

ڈاکٹر سائمن کے دوست کا کہنا تھا کہ اس نے خود ہی ایمبولینس چلائی، اس کی قبر کھودی اور خود ہی اسے دفنایا۔ وہ یہ بتاتے ہوئے رو پڑا۔


ای پیپر