شہباز شریف کی دوبارہ طلبی پر مریم اورنگزیب سیخ پا
22 اپریل 2020 (14:12) 2020-04-22

لاہور: آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کا کیس، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج بھی نیب میں پیش نہ ہوئے۔

جمع کرائے گئے تحریری جواب پر نیب کا عدم اطمینان کا اظہار، نیب نے 4 مئی کی دوپہر 12 بجے شہباز شریف کو دوبارہ طلبی کا پروانہ ارسال کر دیا۔ کہا گیا کہ شہباز شریف قانون کے مطابق ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔

شہباز شریف کی دوبارہ طلبی پر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب سیخ پا ہوگئیں، کہا شہباز شریف کینسر سرجری سے گزر چکے ہیں، کورونا کی وبا میں ان کا گھر سے باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں۔ مطلوبہ معلومات بمع دستیاب ریکارڈ جمع کرا دیں، اگر نیب کو مزید سوالات کرنا ہیں تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پوچھے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے اسکائپ ایڈریس فراہم کر دیا گیا ہے۔ نیب کی جانب دوبارہ نوٹس بھیجا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جواب کو پڑھا ہی نہیں گیا۔


ای پیپر