ماہرہ خان فیصل ایدھی کی مدد کو آگئیں
22 اپریل 2020 (13:25) 2020-04-22

کراچی : معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ماہرہ خان نے پیغام میں لکھا کہ وہ فیصل ایدھی کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کے اس ٹوئٹ کو ہزاروں صارفین نے پسند کیا، ساتھ ہی لوگوں نے بھی فیصل ایدھی کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

دوسری جانب فیصل ایدھی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بہت سارے لوگوں کو کورونا ہوا اور وہ ٹھیک ہوگئے، میں بھی جلد صحت یاب ہو جائوں گا۔


ای پیپر