نمرہ خان کا لاک ڈائون میں نکاح
22 اپریل 2020 (12:44) 2020-04-22

لاہور : معروف اداکارہ نمرہ خا ن نے لاک ڈاون کے دنوں میں خاموشی سے نکاح کرکے اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے نکاح کی ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو اپنے نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔ نمرہ احمد نے شوہر راجا افتخار کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمداللہ، میرا نکاح ہوگیا، آپ سب کی دعاوں اور مثبت رویے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ اور سسرال والوں سے بہت پیار کرتی ہیں۔ نمرہ کے مطابق لاک ڈان ختم ہونے کے بعد شادی کی بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نمرہ کے شوہر راجہ افتخار اعظم لندن میں پولیس آفسر ہیں، شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا ارادہ نہیں تاہم وہ بھی لندن ہی منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔


ای پیپر