وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
22 اپریل 2020 (12:40) 2020-04-22

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، فیصل ایدھی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے بدستور جاری، ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 533 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ 17 اموات ہوئیں، جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 209 ہوگئی ہے۔ اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں، مُلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7384 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی، سندھ میں 3053، خیبر پختونخواہ میں 1345 اور اسلام آباد میں 194 ہوگئی، بلوچستان میں 495، گلگت بلتستان میں 283، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 51 ہوگئی۔ اب تک گیارہ لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔


ای پیپر