ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
22 اپریل 2020 (11:06) 2020-04-22

لاہور: آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں کالی گھٹائیں گرج چمک کے ساتھ برسیں گی۔

بالائی سندھ کے علاقوں حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، بارکھان، ژوب، پشین، دالبندین اور نو کنڈی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں ڈی آئی خان، وزیرستان اور کرم میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


ای پیپر