دنیا کے ارب پتی افراد کورونا سے بچنے کیلئے بنکرز میں چلے گئے
22 اپریل 2020 (10:53) 2020-04-22

لندن: دنیا کے ارب پتی افراد ، کورونا وبا سے بچنے کے لئے نیوزی لینڈ میں بنائے گئے بنکرز میں چلے گئے، ان امرا میں زیادہ تر امریکی شامل ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق، مارچ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں شروع ہوتے ہی، ارب پتی افراد نے زیر زمین محفوظ ٹھکانوں کا رخ کیا۔ پروازیں معطل ہونے سے پہلے یہ امرا، نیوزی لینڈ کے شہروں ہملٹن، واناکا، اور دیگر میں چلے گئے۔ لگژری بنکرز میں کئی ماہ کا راشن، بجلی، گیس، گرم پانی، سوئمنگ پول اور دیگر آسائشیں موجود ہیں۔

ان کی قیمتیں تیس لاکھ ڈالرز سے اسی لاکھ ڈالرز تک ہیں، کئی ایک ارب پتیوں کو ایسے بنکر کے دروازے کھولنے اور بند کرنے کا طریقہ بھی نہ آتا تھا۔


ای پیپر