کراچی سے پشاور جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع
22 اپریل 2019 (20:32) 2019-04-22

پشاور: کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مسافروں کو با حفاظت اتار لیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ سرچ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے305 کی کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد کپتان کوبم کی اطلا ع ملی، کپتان نے پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کو اطلاع کردی ۔ طیارے کو پشاور ایئرپورٹ کے رن وے سے دور کھڑا کرکے مسافروں کو اتار لیا گیا ، طیارے کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا ۔


ای پیپر