پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں : چینی سفیر
22 اپریل 2019 (19:18) 2019-04-22

اسلام آباد: چینی سفیر یا وجنگ نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو چھ ارب ڈالرز صفر سود پر قرض دیا ، سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے مجرم ہیں، بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے، پاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہیپاکستان سی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کیلئے اہم ترین ملک ہے۔

 بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئے چینی سفیر یا ؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے، پاکستان، چین تجارت میں بڑا عدم توازن موجود ہے، سی پیک مشترکہ اور باہمی فوائد پر مبنی منصوبہ ہے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہے، پاکستان اورچین کے مابین قابل بھروسہ شراکت داری موجود ہے، پاکستان سی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کیلئے اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی ترقی چین کی ترقی ہے اور پاکستان ہمارا اہم شراکت دارہے۔

چینی سفیرکا کہنا ہے کہ سیاسی، دفاعی، ثقافتی، کھیل، معاشی شعبہ میں تعاون بڑھارہے ہیں، آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے فیزپرجلد کام مکمل ہونے جارہا ہے، ایک سڑک، ایک راستہ منصوبے میں 115 ممالک، تنظیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے، وزیراعظم کے دورے کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پربات ہوگی جب کہ رشکئی میں پہلا خصوصی اقتصادی زون تک قائم کیا جا رہا ہے۔

رشکئی اسپیشل اکنامک زونزمیں 20 صنعتیں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کرلگائی جارہی ہیں۔ چینی سفیرکا کہنا ہے کہ پاکستانی منڈیوں میں چین کا حصہ 65 فیصد ہے، اگلے مرحلے میں پاک چین صنعتی تعلقات کوفروغ دیا جائے گا، جوائنٹ ونچرزپر کام کیا جائے گا، فیصل آباد میں بھی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جائے گا اورغربت کے خاتمے کے لئے چین 3 ماڈل ویلج قائم کرے گا، سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی اور معیشت کے مجرم ہیں۔


ای پیپر